زینب قتل کیس میں معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعودسپریم کورٹ کے سامنے پیش

 
0
422

اسلام آباد جنوری 25(ٹی این ایس): سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس پر چیف جسٹس کی جان سے لیے گئے ایک اور نوٹس کی سماعت ہوئی ، تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے زینب قتل کیس پر معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشافات پر نوٹس لیتے ہوئے ان کو ذاتی حیثیت میں طب کیا تھا ۔ چیف جسٹس نے ان کے بیانات سے متعلق استفسار کیا تو ڈاکٹر شاہد مسعودنے بتایا کہ  زینب کا قاتل ملزم عمران عالمی مافیا کا ایک متحرک رکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران کو  اعلیٰ شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے ۔ عدالت میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے ملزم عمران کے 37 بنک اکاؤنٹس کی فہرست بھی پیش کر دی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عمران کو جن شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے ان کا نام چٹ پر لکھ کر دیں۔ جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے دو شخصیات کا نام چٹ پر لکھ کر چیف جسٹس کو دیا۔