اسلام آباد، نومبر 07 (ٹی این ایس): سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں راجا ظفر الحق، مشاہد اللہ خان، پرویز رشید، سردار مہتاب، سابق وزیر داخلہ چودھری نثار، آصف کرمانی، طارق فاطمی، حمزہ شہباز اور ایاز صادق نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، نیب کیسز، حلقہ بندیوں،عوامی رابطہ مہم اور شریف فیملی کے احتساب کے معاملے کے علاوہ آئیندہ کی حکمتِ عملی پر بھی غورو خوض کیا گیا۔ نواز شریف نے تمام معاملات پر سینئر رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے شرکاء کو نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر بریفنگ دی۔ شرکاء نے 10 نومبر سے قبل حلقہ بندیوں کا معاملہ نبٹانے کا فیصلہ کیا۔