اساتذہ کا عالمی دن، پاک ترک سکول کے طلباء اپنے اساتذہ کی بازیابی کےلئے دہائی دیتے رہے

 
0
421

اسلام آباد، اکتوبر 05 (ٹی این ایس): جمعرات کواساتذہ کا عالمی دن جہاں پاکستان سمیت پوری دنیا میں اس احساس اور اعتراف کے اظہار کے ساتھ منایا گیا کہ اساتذہ  کا تعلیم یافتہ، با شعور اور مہذب معاشروں کی تشکیل میں کلیدی کردار ہونے کے باعث وہ  حکمرانوں سے لیکر  خاکروبوں تک سب کے لئے قابل احترام ہوتے ہیں وہیں پاک ترک سکول سسٹم کے طلباء جب اس موقع پر  اپنے ادارے کے تحفظ اور لاپتہ اساتذہ  کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہراحتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے تو فضا اسکے کچھ برعکس ہی بیان کر رہی تھی۔

طلباء نے اس موقع ٹی این ایس کے نمائندے  کے سامنے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ  یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ آج انھیں اپنے اساتذہکے تئیں محبت و احترام کے پر مسرت اظہار کے بجائے غم و الم کے عالم میں ان کی بازیابی کےلئے دہائی دینا پڑ رہی ہے ۔