راولپنڈی کے عوام حکومتِ پنجاب کی کارکردگی کے معترف

 
0
417

راولپنڈی،اکتوبر05(ٹی این ایس):  سیاسی میدان کتنے ہی گرم سرد ہوں ،شریف خاندان کے خلاف مہم جوازیت رکھتی ہو نہ ہو اس شہر کے عوام  انکے مفادات کے لئے کئے جانے والے حکومتِ پنجاب  کے کاموں کی سراہنا کرنے میں جانبداری سے کام لیتے نظر آتے ہیں نہ کنجوسی سے۔

ٹی این ایس کی ٹیم نے عوامی تاثرات جاننے کے لئے ایک تفصیلی دورہ کیا اور پایا  کہ سفری سہولیات میں جدت ہو یا تعلیمی میدان میں اصلاحات،کھیلوں کے میدان ہوں یا کشادہ سڑکیں، اس خاموش کہلانے والے شہر کے لوگ اپنی سیاسی وابستگیاں ایک طرف رکھ کے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی کارکردگی کےمعترف ہیں۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے تمام میگا پراجیکٹس کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہےخاص طور پر صحت کے شعبے میں اب بھر پور توجہ دیکر انتہائی اہم منصوبے شروع کیے گئے۔شہری کہتے ہیں کہ  وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی انتھک محنت کے سبب گذشتہ چند برسوں میں واقعتا شہر کا نقشہ ہی بدل گیا ہے۔