اسلام آباد کے دو بلدیاتی حلقوں میں انتخابات

 
0
334

اسلام آباد،اکتوبر05 (ٹی این ایس): شہرِ اقتدار کے دو بلدیاتی حلقوں، یونین کونسل 41 اور دیہی علاقے سرائے خربوزہ میں انتخابات ہوئے۔ یو سی 41 میں اقلیتوں کی نشت کےلئے انتخاب ہوا۔ اس موقع پر یونین میں آباد اقلیتوں نے کہا ہے کہ انھیں حقوق دلوانے میں سب سے اہم کردار مسلم لیگ ن نے ادا کیا ہے۔مذکورہ میں آباد کرسچن کمیونٹی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی سے وہ مطمئن ہیں۔انھوں نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے جسے وہ اہل شخص کو ہی دیں گے۔