وزیراعظم نے 30 افسران کی گریڈ22میں ترقی کی سفارشات کو منظوری دیدی،راؤتحسین عدالتی حکم کے باوجود ایکبار پھر نظرانداز

 
0
336

اسلام آباد،اکتوبر06(ٹی این ایس): وزیراعظم نے مختلف محکموں کے30 افسران کی گریڈ22میں ترقی کی سفارشات کو منظوری دیدی ہے۔ ترقی پانے والوں میں ایڈمنسٹریٹوگروپ کے 11پولیس کے 4 اورسیکرٹریٹ گروپ کے 4افسران شامل ہیں جبکہ دیگر گروپس کے 11افسران کو بھی گریڈ 22میں ترقی دی گئی ہے تاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 3افسران کی ترقی کی سفارش کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا ، جن میں راؤ تحسین بھی شامل ہیں۔

 جمعرات کووزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران کی گریڈ 22میں ترقی کے فیصلے کیے گئے ،ایڈمنسٹریٹوگروپ کے ترقی پانے والے افسران میں معروف افضل، میاں مشتاق، شعیب میر، جہانذیب خان، جلال سکندر سلطان، شائستہ سہیل اور رضوان میمن ،سیکرٹریٹ گروپ کے عمر حامد، پرویز جونیجو، ہاشم پوپلزئ، اصغر چوہدری ، پولیس سروسز کے بشیر میمن، خالق دار لک، عارف نواز، امجد اورآڈٹ اینڈ اکاوننٹس کے کرامت حسین بخاری ہیں۔

اسٹبشمنٹ ڈویژن نے انفارمیشن گروپ کے 3افسران کی ترقی کو نظر انداز کر کے نئی فہرست بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے جن میں راؤتحسین کوترقی اس لئے نہیں دی گئی کہ وہ ڈان لیکس سکینڈل میں ملوث ہیں ۔حالانکہ اسلام آبادہائیکورٹ کے جج جسٹس عامرفاروق نے اپنے فیصلے میں واضح طورپرحکومت کوہدایت کی تھی کہ ڈان لیکس سکینڈل کی بناءپرراؤتحسین کی ترقی میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے اوران کی ترقی میرٹ پرکی جائے ۔ راؤتحسین کوترقی نہ دیکراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایک بارپھرعدالتی احکامات ہوامیں اڑادیئے۔ راؤ تحسین کے علاوہ انفارمیشن گروپ کے شیراز لطیف اور شفقت جلیل کی ترقی کی سفارش بھی نا منظور کی گئی ہے۔