خود کش بمبار پنجاب میں داخل،سابق وزیراعظم کی گاڑی کی رفتار بڑھا دی گئی

 
0
522

اسلام آباداگست 10(ٹی این ایس)سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی کچہری چوک راولپنڈی سے نکلتے ہی سکیورٹی اداروں نے پنجاب اوروفاقی حکومت کو متنبہ کیا کہ ریلی کو جلد سے جلد مقام تک پہنچایا جائے ورنہ کسی بھی بڑے نقصان سے دوچار ہواجاسکتا ہے ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق چار خودکش بمبار پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں جو کسی بھی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں سابق وزیراعظم کی گاڑی کی رفتار سوکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھا دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی گاڑی ریلی میں شامل قافلہ کو بہت پیچھے چھوڑ گئی جبکہ روات اورمندرہ میں لگے کیمپوں کے قریب کسی قسم کی کوئی سیاسی سرگرمی نہیں کی گئی اورنہ ہی وہاں کسی پارٹی کارکن سے ملاقات کی بلکہ گاڑی کی رفتار تیزکردی ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہلم پہنچنے پر نوازشریف بذریعہ ہیلی کاپٹر کسی بھی وقت لاہور روانہ ہونگے کیونکہ سکیورٹی الرٹس کے مطابق ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں