شیخ رشید احمد نے 13 اگست کو لال حویلی میں ہونیوالے جلسے کو لیاقت باغ منتقل کرنیکا اعلان کر دیا

 
0
1803

اسلام آباداگست 10(ٹی این ایس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 13 اگست بروز اتوار لال حویلی میں ہونے والے جلسے کو لیاقت باغ منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے یہ اعلان جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کیا ۔ شیخ رشید احمد نے جلسے کی منتقلی سے قبل تحریک انصاف کی قیادت کو آگاہ کیا جنہوں نے باہمی مشاورت کے بعد جلسے کو لیاقت باغ منتقل کرنے کے فیصلے پر آمادگی کا اظہار کیا ۔ اتوار کو لیاقت باغ میں ہونے والے اس جلسے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماؤں سمیت کارکنان بھی کثیر تعداد مین شرکت کریں گے ۔