یوم آزادی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

 
0
748

اسلام آباد اگست 10(ٹی این ایس)ملک بھر میں 14اگست بروز پیر کو یوم آزادی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے باعث تمام سرکاری ، نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ اس موقع پر مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کا شایان شان انعقاد کیا جائے گا ،یوم آزادی کے مقدس موقع پر مسلم لیگ ، نظریہ پاکستان فائونڈیشن ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ اور دیگر تنظیمو ں کی جانب سے کانفرنسز ، سیمینارز ، مذاکروں ، مباحثوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے ،اسی طرح پاکستان آرٹس کونسل اور فیصل آباد آرٹس کونسل کی جانب سے خصوصی اصلاحی ، معلوماتی ، تفریحی سٹیج ڈراموں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ مشاعرے بھی منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں اہم شعراء ، ادیب ، مصنف ، دانشور اور تحریک پاکستان کے کارکنان کی شرکت یقینی بنائی جا رہی ہے