امریکہ اور جنوبی افریقہ کے سفارتخانوں کی شکایات پر تین جعلساز گرفتار

 
0
368

اسلام آباد، اکتوبر 06 (ٹی این ایس):ایف آئی اے  کےانسداد انسانی سمگلنگ سیل نے امریکہ اور جنوبی افریقہ کے سفارتخانوں کی شکایات پر کاروائیاں کرتے ہوئے تین  ویزہ جعلسازوں کو گرفتار کرلیا پے۔

امریکی ایمبیسی کی شکایت پر ملزم محمد عمران نامی شخص کو گرفتار کرلیا جس  کے پاسپورٹ پر امریکہ کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔ ملزم کی شناخت پر ویزہ  ایجنٹ کے گرفتاری کیلئے  چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری طرف ساؤتھ افریقین ہائی کمیشن  نے بھی ایف آئی اے کو اسی نوعیت شکایت کرتے ہوئے کہا کہ  دو جعلساز اصغر محمود اور  وقاص احمد ساؤتھ افریقہ کے جعلی وزیروں کا کام کرتے ہیں۔ایف آئی اے نے دونوں کو گرفتار کرکےان  کیخلاف تفتیش شروع کردی ہے۔