آرمی چیف کا افغانستان میں انسانی بحران روکنے کیلئے مخلص عالمی کوششوں پر زور

 
0
967

اسلام آباد 17 جنوری 2022 (ٹی این ایس): پاکستان میں جمہوریہ قازقستان کے سفیر مسٹر یرژان کِسٹافن نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے امید ظاہر کی کہ قازقستان میں امن و امان کی صورتحال جلد بحال ہو جائے گی۔ افغانستان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے وہاں انسانی بحران کو روکنے کے لیے مخلص بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

معزز مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار اور کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔