نور عالم خان کو حکومت پر تنقید کرنے پر شوکاز جاری کرنےکا فیصلہ

 
0
154

اسلام آباد 17 جنوری 2022 (ٹی این ایس): حکومت نے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے گزشتہ دنوں نور عالم خان نے پارلیمینٹ میں خطاب کے دوران حکومتی پالیسوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی اعلی قیادت نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے کیونکہ حکومتی رکن اسمبلی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدرپرویز خٹک شوکاز جاری کریں گے نور عالم خان نے نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پرویزخٹک مجھےکس حیثیت میں شوکاز جاری کریں گے، پرویز خٹک پارٹی کے چیئرمین نہیں ہیں، میں نے پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی ،بتایا جائے میں نے کہاں پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔ نور عالم خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری پربات کرناخلاف ورزی ہےتو میں نےکی ہے اورکرتا رہوں گا، پھر مجھے ایک نہیں سو بار شوکاز جاری کیے جائیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں منتخب نمائندہ ہوں،عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا میری ذمہ داری ہے، میں یہ ذمہ داری ادا کرتا رہوں گا۔