اسلام آباد (ٹی این ایس) جب میں نے اپنے اکلوتے بیٹے کی شہادت کی خبر سنی تو اللہ کا شکر ادا کیا’ انہوں نے مجھے شہید کے والد کے طور پر منتخب کیا’ شہید کیپٹن صمد اعجاز ستی کے والد جناب اعجاز ستی اپنی رہائش گاہ پر ’نشانِ حیدر شہداء ریسرچ فورم‘ کے چیف ایگزیکٹو عباس بیگ مرزا اور ڈاکٹر یونس فاروقی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا’ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد بھی 1965 کی جنگ میں شہید ہوئے تھے، اور وہ والد کی شہادت کے پانچ دن بعد پیدا ہوئے تھے’ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے میری حوصلہ افزائی کی اور مجھے مبارکباد دیں، دو شہداء کے لواحقین سے تعلق رکھنے پر میری تعریف کی’ اعجاز ستی نے یہ بھی بتایا کہ میرے شہید والد اور شہید بیٹے نے 23 کیولر ی میں خدمات انجام دیں’ انہوں نے کہا کہ شہید میرا اکلوتا بیٹا اور تین بہنوں کا بھائی ہے’ ہماری منصوبہ بندی اس کی شادی کرنے کی تھی لیکن ہم اللہ کی رضا پر خوش ہیں













