اسلام آباد (ٹی این ایس) سینئر ترین کلچرل ایونٹ آرگنائزر سید ظفر عباس شاہ المعروف پیرسیدسہیل بخاری چئیرمین ایشین ایوارڈز اور سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان جو کہ گذشتہ 45 ، سال سے فن وثقافت اور آرٹ کے شعبہ کے علاوہ زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ نمایاں افراد و شخصیات کی بے لوث پذیرائی کر رہے ہیں پچھلے 7 ، دنوں سے پھیپھڑوں کی شدید انفیکشن میں مبتلا ہیں – انکے معالج مشہور و معروف پلمونولوجسٹ ڈاکٹر معاذ سہیل رانا کی ہدایت پر انکے بیڈ روم کو ہسپتال کے کمرے کی شکل دے دی گئی ہے اور انکی صاحبزادی ڈاکٹر وسرجن سیدہ حورالعین بخاری انکی ہدایات کے مطابق مسلسل علاج کر رہی ہیں – روزانہ تین ٹائم انجکشن اور انٹی بائیوٹکس ڈرپس ، بارہ گھنٹے کے بعد سٹیرائیڈ کا انجکشن اور دیگر میڈیسن مسلسل دی جارہی ہیں گذشتہ روز تمام ٹیسٹ کروائے گئے مگر رزلٹ ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے مزید 7 ، دن میڈیسن جاری رکھنے کی ہدایات کی ہیں – پیر سید سہیل بخاری نے بتایا ہے کہ روزانہ کے 20 سے 25 ہزار روپے خرچ ہو رہے ہیں اگر ہسپتال داخل ہوتا تو ڈبل ہو جاتے یہ ڈاکٹر معاذ سہیل رانا کی میرے ساتھ پیاری بہن نجیبہ بی جی کی معرفت عقیدت و احترام ہے کہ انہوں نے صاحبزادی کو ساری بیماری کے بارے آگاہی دی اور گھر پر علاج کی تجویز دی – ایک انجکشن 4 ،ہزار کا ہے اور روزانہ کے 3 ،لگ رہے ہیں اور دیگر ڈرپس اور ادویات الگ ہیں – پیرسیدسہیل بخاری نے کہا کہ میں نجیب الطرفین سادات ہوں مجھے دوسرے لوگوں کی طرح رونا نہیں آتا دو دن میڈیا پر شور مچائیں ہسپتال 2 ، دن رہ کر حکومت سے اور مخیر حضرات سے فنڈز لیں اور پھر خاموش ہو جائیں – انہوں نے اپنے لئے الیکٹرانک میڈیا کے کردار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پہلی مرتبہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد و شخصیات کیلئے گذشتہ 8 ،سال قبل ایشین میڈیا ایوارڈز کا اجراء کیا تھا اس سے پہلے کسی بھی تنظیم ، فرد یا ادارے نے میڈیا کی خدمات کی پذیرائی نہیں کی اور پھر ہمارے دیکھا دیکھی دوسری چھوٹی موٹی تنظیموں نے ایسا کرنا شروع کیا انکی تقریبات ادبی بیٹھک میں منعقد کی جاتی ہیں لیکن ھماری تقریبات الحمراء ہال ون مال روڈ لاہور میں منعقد کی جاتی ہیں – انکے ایک چھوٹے سے اسٹیج پر مہمانان خصوصی کا جمگھٹا لگا ہوتا ہے جبکہ ہمارے سٹیج پر ایسا نہیں ہوتا ہے – پیر سید سہیل بخاری چئیرمین ایشین ایوارڈز کمیٹی سینئر ترین کلچرل ایونٹ آرگنائزر نے مزید کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن اور میر عزم “بزنس نہیں خدمت اور پزیرائی ” تمام دوست ، احباب سے دعاؤں کی درخواست ھے –














