اسلام آباد/جنڈ (ٹی این ایس) انجینئر بٹالین کے بہادر سپوت سپاہی عدنان حسین شہید کی پہلی برسی کے موقع پر ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیہ پروگرام منعقد کیا گیا

 
0
6

اسلام آباد/جنڈ (ٹی این ایس) انجینئر بٹالین کے بہادر سپوت سپاہی عدنان حسین شہید کی پہلی برسی کے موقع پر ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیہ پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں شہید کی ملک و قوم کے لیے عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ سپاہی عدنان حسین شہید نے 24 اکتوبر 2025ء کو بلوچستان کے علاقے آواران میں وطن کے دفاع کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ وہ پاک فوج کی 103 انجینئر بٹالین میں خدمات انجام دے رہے تھے اور پانچ سال تک ملک و قوم کی حفاظت اور خدمت کے فریضے سے وابستہ رہے۔ انہوں نے وطن سے محبت، وفاداری اور فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی جان وطنِ عزیز پر قربان کر دی خصوصی دعائیہ پروگرام میں شہید کے درجات کی بلندی، مغفرت اور وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریب میں شہنشاہِ نقابت افتخار احمد صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری محمد اسامہ الحنفی الماتریدی، راولپنڈی نے حاصل کی’ قاری عمر حیات سہروردی، قاری ارسلان، قاری عبدالرزاق اور قاری راشد اسلام آباد نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ تقریب میں خطیب پیر مفتی صدیق اور خطیب قاری رفیق الدین سمیت پنجاب دانش اسکول جنڈ کے ٹیچرز و اسٹاف اور معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی