پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایڈوائزری کمیٹی کا اعلان کردیا گیا

 
0
330

اسلام آباد 06 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی 20 رکنی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی تشکیل دیدی ،سنٹرل ایڈائزری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر ، فواد چودھری، پرویز خٹک ،عامر کیانی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار، شفقت محمود ،عمران اسماعیل ،علی زیدی ، قاسم سوری، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر ، حماد اظہر،عثمان بزدار، محمود خان، شیریں مزاری ، سیف اللہ نیازی ،مراد سعید ، چودھری سرور اور خان محمد جمالی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی کے رکن ہیں ۔