اسلام آباد 06 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد ،معاون خصوصی علی نواز اعوان کو پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کا صدرمقررکر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نئے ایڈوائزری بورڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی علی نواز اعوان کو پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کا صدر مقرر کر دیا ہے، وزیراعظم کی منظوری سے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔