عمرانی ٹولے کا مکروہ چہرہ قوم کو دکھائیں گے، رانا ثنا اللہ

 
0
64

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاپولر شپ کا ڈراما 3 ماہ میں انجام کو پہنچے گا، عمرانی ٹولے کا مکروہ چہرہ قوم کو دکھائیں گے، ن لیگ الیکشن جیت کر ترقی کے سفر کو آگے بڑھائے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، توقعات سے بڑھ کر دنیا نے پاکستان کی مدد کی، یہ مدد پاکستان، وزیراعظم اور اتحادی حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے، یہ ڈیفالٹ مہم چلانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ 11 ارب ڈالرز میں شاید آج مزید اضافہ ہوگا، 11 ارب ڈالرز گرانٹ ہیں قرضہ نہیں، یہ رقم پاکستان کو تباہی سے نکالنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمرانی ٹولے کی جعلی پاپولیرٹی کا ڈرامہ انجام کو پہنچے گا، ن لیگ الیکشن جیت کر ترقی کے سفر کو آگے بڑھائے گی، پوری قوم کو مبارک، پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔