عطا تارڑ کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا

 
0
118

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما عطا تارڑ کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا۔
لیگی رہنما عطا تارڑ پنجاب اسمبلی پہنچے تو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں داخل ہونے سے روک دیا۔
سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ گاڑی گیٹ پر کھڑی ہوگی، سینئر حکام نے ہدایات جاری کی عطا تارڑ اندر نہیں جاسکتے۔
پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے پر عطا اللہ تارڑ غصے میں آگئے، ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے گیٹ کھول دیا، عطا تارڑ حفاظتی رینجرز کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں داخل ہو گئے۔
عطاتارڑ نے کہا کہ آج کہا گیا وفاقی وزرا پنجاب اسمبلی نہیں آ سکیں گے، یہ وزرا کو کیسے روک سکتے ہیں، رانا ثنا اللہ بھی آئیں گے اور دیگر لیڈران بھی آئیں گے ۔