اسلام آباد(ٹی این ایس)غیرشرعی نکاح کیس، خاورمانیکا کے وکیل نے ثبوت پیش کرنے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی

 
0
56

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس میں درخواست گزار خاورمانیکا کے وکیل نے دستاویزی ثبوت پیش کرنے کیلئے عدالت سے پیر تک مہلت مانگ لی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔

سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی پیش ہوئے، وکیل نے مقف اختیار کیا کہ دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے ہیں، مہلت دی جائے۔اس پر جج قدرت اللہ نے کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل بھی دینے ہیں۔وکیل کا کہنا تھاکہ دستاویزات جمع کرانے کیلئے پیر تک کا وقت دے دیں، دلائل بھی پیرکودیں گے۔ خاورمانیکا کے وکیل کی استدعا پر عدالت نے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔