چئیرمین سینٹ کے انتخاب  کاایک فائدہ یہ بھی ہواہے کہ چہروں سے نقاب ہٹ گئے ہیں یہ ن لیگ کی کامیابی ہے، طلال چوہدری

 
0
349

 زرداری ، بیماری  آج بنی گالہ کے گھر میں پہنچ گئی، پیپلز پارٹی کے کارکن  کس منہ سے بھٹو کی قبر پہ جائیں گے؟ میڈیا ٹاک کے دوران  کے تاثرات کا اظہار

اسلام آباد، مارچ  12 (ٹی این ایس):  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ن لیگ کامیاب ہوئی ہے کیونکہ اس سینیٹ الیکشن جسے روکنے کیلئے کوششیں کی گئیں لیکن ن لیگ کی کامیاب ہوئی اور آج سینیٹ کا انتخاب ہوا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہناتھا کہ آج اس الیکشن  کاایک فائدہ یہ بھی ہواہے کہ چہروں سے نقاب ہٹ گئے ہیں ، اصول پرستی ،تبدیلی اور انقلاب لانے کی باتیں آج عمران خان کی جانب سے سنجرانی کوووٹ دینے کے بعد وضع ہو گئی ہے ، زرداری جو بیماری تھا آج وہ بنی گالہ کے گھر میں پہنچ گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ فائدہ ہواہے کہ لوگوں کو ان کے اصل چہرے نظر آئیں گے ، یہ سیاسی بہروپیے جو کہ خود اسمبلی میں آتے نہیں اور اسی اسمبلی کے ووٹ سے وزیراعظم اور صدر منتخب ہونے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ وہ سیاسی بہروپیے جو کہتے ہیں کہ تبدیلی لے کر آئیں گے ، آج اصول اور تبدیلی کی سیاست سینیٹ کے الیکشن میں صاف ہو کر سب کے سامنے آ گئی ہے ، میرا خیا ل ہے کہ پیپلز پارٹی کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی یہ بھٹو کی قبر پر کس منہ سے جائیں گے اور آصف زرداری جلد یہ اعلان بھی کریں گے کہ ان کا بھٹو سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔