آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان، پی ٹی آئی سب سے آگے

 
0
64

آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں 669 نشستوں میں سے 664 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ، جس میں پاکستان تحریک انصاف 197 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔
آزاد کشمیر کے 3 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

بلدیاتی انتخابات میں 669 نشستوں میں سے 664 نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف 197 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 194 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
مسلم لیگ ن 127 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ 121 آزاد امیدوار بھی جیت گئے۔
اس کے علاوہ مسلم کانفرنس 22 نشستیں، جے کے پی پی، تحریک لبیک اور جماعت اسلامی 1،1 نشست پر کامیاب ہوئے۔

دوسری جاب ڈسٹرکٹ کونسلر کی 74 نشستوں میں سے 73 کے نتائج کا اعلان بھی کیا گیا، ڈسٹرکٹ کونسلر میں بھی پاکستان تحریک انصاف 32 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔
ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں میں پی پی کے 22 امیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے 11 ڈسٹرکٹ کونسلر منتخب ہوئے۔

4 آزاد امیدوار بھی ممبر ضلع کونسل منتخب ہوئے اور مسلم کانفرنس 3 نشستیں جیت سکی جبکہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے حصے میں ایک نشست آئی۔
اس کے ساتھ ممبر یونین کونسل اور لوکل کونسل کی 535 نشستوں میں سے 531 کے نتائج بھی سامنے آگئے ہیں۔
جس میں پاکستان پیپلز پارٹی 158 نشستوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے 148 امیدوار ان ممبر یونین کونسل منتخب ہوئے۔
مسلم لیگ ن کے حصے میں لوکل کونسل کی 98 سیٹیں آئیں جبکہ 108 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے اور مسلم کانفرنس 17 سیٹیں جیٹ سکی جبکہ جماعت اسلامی اور تحریک لبیک کے حصے میں 1،1 نشست آئی۔