آج کچھ لوگوں کابھیانک چہرہ کھل کرسامنے ا ٓیا ہے، ایک دوسرے کو چورکہنے والے گلے مل رہےہیں : چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے انتخاب پرمریم اورنگزیب کا ردعمل

 
0
423

اسلام آباد، مارچ  12 (ٹی این ایس):  وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج کچھ لوگوں کابھیانک چہرہ کھل کرسامنے ا ٓیا ہے ، نوازشریف اصولوں پرکھڑے ہیں جبکہ ایک دوسرے کو چورکہنے والے گلے مل رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق چیرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج نوازشریف اصولوں پرکھڑے ہیں اور اصولوں پرکھڑ ے ر ہنے والے شخص کی جیت ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی وہ مرحلہ آناہے جس میں عوام نے و وٹ دیناہے2018 کے ا لیکشن میں اصولوں پرکھڑے شخص کوووٹ ملے گا۔مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والے پیپلزپارٹی کیساتھ مل گئے۔انہوں نے کہا کہ پیچھے سے وارکرنےوالے بھی بے نقاب ہوچکے ہیں۔