پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

 
0
534

اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ  منتخب ہونے کے بعد ن لیگ کو ایک اور دھچکہ

اسلام آباد، مارچ  12 (ٹی این ایس):  اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ  منتخب ہونے کے بعد ن لیگ کو ایک اور اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سیٹ  بھی ہاتھ سے نکل گئی ہے،اس پر  پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم مانڈی والا میدان مار لیاہے۔سلیم مانڈی والا نے 54 ووٹ حاصل کیے جبکہ عثمان کاکڑ نے 44 ووٹ لیے اور اپنے مخؒالف پر 10 ووٹوں کی واضح برتری حاصل کی ۔ایم کیو ایم پاکستان نے اس پولنگ میں حصہ نہیں لیا  جس کے باعث پولنگ کے اس عمل میں کل 98ووٹ کاسٹ ہوئے۔

اس سے قبل چیرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے متحدہ اپوزیشن کے صادق سنجرانی کامیاب قرار پائے گئے تھے ۔