کوئٹہ اراضی سکینڈل سابق کمشنر اور سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت تمام ملزمان پیش،سماعت 23مارچ تک ملتوی ،ترجمان نیب بلوچستان

 
0
311

 کوئٹہ،مارچ12(ٹی این ایس) : کوئٹہ اراضی سکینڈل میں سابق کمشنر اور سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت تمام ملزمان پیش ہوئے، ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ اراضی سیکنڈل کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق کمشنر کوئٹہ قمبر دشتی اور سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ دائود خلجی سمیت تما م ملزمان پیش ہوئے ،نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے پیروی کی۔

سماعت کے دوران گواہان کے بیانات قلمبندکئے ،سماعت 23 مارچ تک ملتوی کردی گئی ، واضح رہے کہ ملزمان پر 45 کروڑ کی خرد برد کا الزام ہے۔ دریں اثنائژوب میر علی خیل روڈ کرپشن کیس کی سماعت، نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے احتساب عدالت ون کے جج عبدالمجید ناصر کی عدالت میں کیس کی نقولات جمع کر ا دیں۔ آئندہ سماعت پر ملزم پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان،کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔