بلوچستان پینل کے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب

 
0
373

اسلا م آباد ،مارچ12(ٹی این ایس) : پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں۔ صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے مختلف جماعتوں کے سینیٹرز نے مبارک باد دی۔ نو منتخب چیئرمین سینیٹ نے اپنے عہدہ کا حلف بھی اٹھایا ۔ چیئرمین سینیٹ کے لئے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں راجا ظفر الحق اور صادق سنجرانی کے درمیان مقابلہ ہوا ۔

صادق سنجرانی نے راجا ظفر الحق 46 کے مقابلے میں 57 ووٹ حاصل کئے ہیں۔104 کے ایوان میں 103سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کئے ،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار علاج کے لئے ملک سے باہر ہیں۔ ایوان میں ڈالے گئے 103 ووٹوں میں سے کوئی بھی مسترد نہیں ہوا۔