آصف زر داری اور عمران خان ہار س ٹریڈنگ کے بادشاہ ہیں ٗمریم اور نگزیب 

 
0
864

اسلام آبا د مارچ 14(ٹی این ایس)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے آصف زرداری اور عمران خان کو ہارس ٹریڈنگ کا بادشاہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ امپائر کی انگلی پر دھمال ڈالنے والی اور اینٹ سے اینٹ بجانے والی جماعت سے جواب طلبی ہونی چاہیے ٗہماری درخواست پرالیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لیا، چاہتے ہیں ایسا قانون ہو کہ آئندہ کوئی ہارس ٹریڈنگ نہ کرسکے ٗجب بھی ادارے کی جانب سے تجاوز ہوگا اس کا ری ایکشن آئے گا، آئین کے تحت تمام اداروں کا دائرہ کار متعین ہے ٗ تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا کہ ہماری درخواست پر الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لیا۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ایسا قانون ہو کہ آئندہ کوئی ہارس ٹریڈنگ نہ کر سکے ۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی صورت میں آرٹیکل 220کے تحت الیکشن کمیشن نوٹس لے سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ 30سیٹوں والی پارٹی44ووٹ لے تو شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ امیدوار کا اپنی پارٹی ارکان سے زیادہ ووٹ لینا ہارس ٹریڈنگ کے زمرے میں آتا ہے ٗہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن ہارس ٹریڈنگ سے متعلق تحقیقات کرے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعا ت و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ذمہ داران سے جواب طلب کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ دھمال ڈالنے والی اور اینٹ سے اینٹ بجانے والی پارٹی سے بھی جواب طلب کیا جائے ٗجن لوگوں نے عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کیا ہے انہیں سزا ملنی چاہیے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے نہ خریدوفروخت کی نہ ہونے دی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عوام کے ووٹ کی عزت اور تقدس نواز شریف کا مقصد ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپنے بیانئے کو عوام میں بیان کرنا کوئی جرم نہیں ہے ٗمحمد نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )پاکستان کی بڑی جماعت اور نواز شریف سب سے زیادہ مقبول ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ آئین کے تحت تمام اداروں کا دائرہ کار متعین ہے۔