شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب نے بھی بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیا جانے کا انکشاف کر دیا

 
0
851

اسلام آباد ،جنوری15(ٹی این ایس): شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب نے بھی بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیا جانے کا انکشاف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب نے بھی جنسی طور پر ہراساں کیا جانے کا انکشاف کر دیا۔ایمان زینب کے مطابق وہ 4 سال کی تھی جب اسے ایک خاتون ٹیچر کی جانب سے جنسی طور پرہراساں کیا گیا۔ایمان زینب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ان کی انگریزی کی ٹیچر ایک خالی کلاس روم میں لے گئی،جہاں پر اسے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

ایمان زینب نے کہا کہ اس واقع کے بعد ان کو بہت سارے دن عجیب سا محسوس ہوا۔ایمان مزاری نے کہا کہ انہوں نے اس واقع کا ذکر کبھی بھی اپنے والدین سے نہیں کیا ۔تاہم 2سال پہلے ان کو بتایا۔ایمان زینب نے اس ملک کو بچوں کے لیے غیر محفوط قرار دیا۔