ڈیرہ اسماعیل سے انتہائی افسوسناک خبر

 
0
326

ڈیرہ اسماعیل خان ،جنوری15(ٹی این ایس): ڈیرہ اسما عیل خان میں برہنہ کر کے پورے شہر میں گھمائی جانے والی لڑکی کو تا حال انصاف نہ مل سکا، نفسیاتی مریضہ بن گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل کے علاقے میں 16 سالہ شریفہ بی بی جس کو برہنہ کر کے پورے شہر میں گھمایا گیا تھا،اس وقت نفسیاتی مریضہ بن چکی ہے۔شریفہ بی بی کا علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے۔جب کہ ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والی معصوم لڑکی کی سیکیورٹی پر تین ایف سی اہلکار جب کہ ایک پولیس اہلکار کو تعینات کر دیا گیا ہے۔اس کیس میں اب تک آٹھ گرفتاریاں عمل میں لائی جا چکی ہیں۔تا ہم شریفہ بی بی پر ظلم کی انتہا کرنے والے اصل ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔