اعلیٰ عدلیہ او فوج کیخلاف منفی مہم چلانے کا الزام، ایف آئی اے نے مریم نواز کے میڈیا سیل کے کارکن انور عادل تنولی کو گرفتار کر لیا ہے

 
0
26760

اسلام آباد،اکتوبر 21 (ٹی این ایس) :   ایف آئی اے نے مریم نواز کے میڈیا سیل کےکارکن انور عادل تنولی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے انور عادل تنولی  کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔

 انور عادل پر اعلیٰ عدلیہ او فوج کیخلاف منفی مہم چلانے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے نے اس حوالے سے انور عادل تنولی کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ انور عادل تنولی مریم نواز کے قریبی ساتھی کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔