میری بہن کو بھی جنسی طور پر حراساں کرنے کی کوشش کی گئی: عائشہ گلالئی کا نیا انکشاف

 
0
619

لاہور ،اکتوبر 21 (ٹی این ایس):  عائشہ گلالئی نے نیا  اور دھماکہ خیز انکشاف کیا  ہے کہ ان کی بہن کو بھی جنسی طور پر حراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر جنسی طور پر حراساں کیے جانے کےالزام کے بعد تحریک انصاف سے بغاوت کرنے والی رکن قومی اسمبلی  نےاب اپنی بہن کے حوالے سے ایک اور پنڈورا باکس کھولتےہوئے  دعویٰ کیا  ہے کہ نہ صرف انہیں بلکہ ان کی بہن ماریہ طور کو بھی جنسی طور پر حراساں کرنے کی متعدد بار کوشش کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ  ماریہ طور کو اپنے اسکوائش کے کیرئیر کے دوران متعلقہ لوگوں کی جانب سے کئی مرتبہ حراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم ماریہ نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور اپنا سفر جاری رکھا۔