پاک فضائیہ کے 2آفسراں کی ائر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

 
0
333

اسلام آباد، اکتوبر 21(ٹی این ایس): پاک فضائیہ کے2افسروں کو ائر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ائیر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا اور ائیر وائس مارشل ناصرالحق وائیں نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1988 میں کمیشن حاصل کیا۔ائیر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا نے کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور انہوں نے وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے جبکہ ائیر وائس مارشل ناصر الحق وائیں نے کمبیٹ کمانڈرز اسکول، ائیر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی جبکہ انہوں نے اسٹریٹیجک اسٹڈیز اور وار اسٹڈیز اینڈ ڈیفنس مینجمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کررکھیں ہیں۔

واضح رہے کہ ائیر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطوراسسٹنٹ چیف آف ائیر اسٹاف سیفٹی اور چیف آف ائیر اسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر تعینات رہے تاہم ائیر وائس مارشل ناصر الحق وائیں ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور سیکریٹری چیف آف ائیر اسٹاف تعینات رہے اور انہوں نے بطور ڈیفنس اتاشی عوامی جمہوریہ چین میں بھی خدمات سر انجام دیں۔