پاکستان نکی سری لنکا کیخلاف مسلسل چوتھی جیت،سیریز میں4-0 کی برتری حاصل، بابر اعظم ، حسن علی، شعیب ملک اور شاداب کان کا شاندار کھیل

 
0
382

شارجہ،اکتوبر21 (ٹی این ایس):  پاکستان نے سری لنکا کو مسلسل  چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل کرلی۔

 جمعہ کو شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 173 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی جس کے جواب میں قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 39ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز ڈک ویلا اور اپل تھرنگا نے کیا، دونوں اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف 2 رنز کے مجموعی اسکور پر اپل تھرنگا بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد ڈک ویلا بھی 30 کے مجموعی اسکور پر 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اوپنرز کے آٹ ہونے کے بعد دنیش چندیمل نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم وہ رن لینے کی کوشش میں سرفراز کے ہاتھوں رن آئوٹ ہوگئے جب کہ نئے آنے والے بیٹسمن سماراوکراما ڈک پر ہی وکٹ گنوا بیٹھے۔سری لنکا کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب حسن علی کی گیند پر سری وردانے عثمان خان کو کیچ دے بیٹھے۔سرے کنکا کے بقیہ کھلاڑی بھی اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور پاکستانی باؤلروں کا شکار ہوتے رہے۔

قومی ٹیم  کی اننگز کا آغاز نسبتا اچھا نہ تھا۔ فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے امام صرف 2 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم نے فخرزمان کا ساتھ دیا لیکن فخر بھی متاثر کن کارکردی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 17 رنز پر آؤٹ ہوگئے جب کہ محمد حفیظ بھی 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔بابر اعظم اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ کیلئے 119 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، دونوں کھلاڑی 69،69 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

بابر اعظم مین آف دی میچ قرار پائے۔ انہوں نے 4 میچوں میں 2 سنچریوں کی مدد سے 303 رنز بنالئے ہیں، وہ سیریز میں زیادہ اسکور بنانے والے کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں۔