نیشنل اسمبلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران کو الاٹ کئے گئے پلاٹوں سے غیر قانونی قبضہ واگزار کروا لیاگیا

 
0
168

اسلام آباد 24 نومبر 2021 (ٹی این ایس): نیشنل اسمبلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران کو الاٹ کئے گئے پلاٹوں سے غیر قانونی قبضہ واگزار کروا لیاگیا اسلام اباد نیشنل اسمبلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران کو الاٹ کیےگئے پلاٹوں سے غیر قانونی قبضہ واگزار کروا لیا گیا جن میں سٹریٹ 153,154,155 ہیں،یہ پلاٹ 2013 میں نیشنل اسمبلی کی سوسائٹی کے ممبران کو الاٹ کئے گئے تھے ان پلاٹوں پر 2017 میں قبضہ ہو گیا تھا،کمپلیٹ ملنے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کی انتظامیہ اور پولیس نے 23 نومبر 2021 کو ایکشن لیتے ہوئے قبضہ واگزار کروا دیا۔نیشنل اسمبلی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کمیٹی کے صدر محمد ساجد اور سیکرٹری شفیق الرحمان اور رانا شاہد نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے آپ جیسے نیک دل آفیسر پورے ملک میں ہونے چائیں جو حق دار کا ساتھ دیں تو ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کے جناب محمد حمزہ شفقات صاحب نے ذاتی دلچسپی لے کر ملازمین کے پلاٹوں کا غیر قانونی قبضہ واگزار کرایا اور حق داران کو ان کا حق دلوایا۔