اسلام آباد (ٹی این ایس ) :ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی بڑی کارروائی

 
0
97

ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے پنجاب پولیس کو مطلوب 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ائیرپورٹ منتقل کر دیا۔

گرفتار ملزمان میں قمر شہزاد، توقیر بٹ، بوستان حسن، صائم زیب, وقار عظیم اور نسیم عباس شامل

ملزمان کے خلاف قتل، ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔

گرفتار ملزمان اٹک، وہاڑی، گجرانوالہ، پاکپتن اور ٹوبہ ٹیکسنگ پولیس کو مطلوب تھے۔

ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔

بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول یو اے ای کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

این سی بی انٹرپول پاکستان نے گزشتہ سال ملزمان کی گرفتاری کے لئے 117 ریڈ نوٹسسز بھی جاری کئے۔

انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان 24/7 خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

گرفتار ملزمان کی بروقت حوالگی کے لئے ایف آئی اے امیگریشن کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے