ہری پور 24 نومبر 2021 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی زیر صدارت آمدہ بلدیاتی الیکشن 2021 سے متعلق میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں الیکشن کمشنر ہری پور شوکت حسین، ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد آیاز، جملہ ایس ڈی پی اوز اور انچارج ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ نے شرکت کی۔ الیکشن کمشنر ہری پور نے آمدہ بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق سے متعلق آگاہ کیا ۔ ضلع بھر میں الیکشن اور سیکورٹی سے متعلق بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ڈی پی او ہری پور شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور پولیس پرامن الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن،ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بلدیاتی الیکشن سےمتعلق ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ جملہ افسران پولیس الیکشن پراسس کے دوران غیر جانبدار رویہ اختیار کریں۔ امن و امان کے قیام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی کے لیے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے انسدادی کاروائیوں کو بڑھایا جائے الیکشن کے حوالے سے افسران اپنے حدود میں پولنگ سٹیشنز کا وزٹ کریں اور الیکشن کے موقع پر ممکنہ سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں. الیکشن کے دوران کسی بھی قسم کی بدامنی سے بچنے کے لیے پہلے سے ہی مربوط حکمت عملی کو یقینی بنایا جائے۔ الیکشن مہم کے دوران کسی بھی علاقے میں اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز تقاریر،وال چاکنگ اور الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔