مولانا فضل الرحمان کا گرفتاری دینے کا اعلان

 
0
126

اسلام آباد 10 مارچ 2022 (ٹی این ایس): جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دینے کا اعلان کردیا۔

پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے آپریشن کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دینے کا اعلان کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گرفتاری دینے کے لیے پارلیمنٹ لاجز آئے ہیں، پورے پاکستان کے تمام کارکنان اسلام آباد کا رخ کریں، عمران خان کو گلے سے پکڑ کر گھسیٹنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاعات تھیں کہ جو آج کے واقعے سے تصدیق ہورہی ہے، اطلاعات تھیں کہ ہمارے ارکان اسمبلی کو پولیس اغوا کرے گی۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ تمام ارکان، ممبران اور کارکنان کو ہدایت ہے اسلام آباد پہنچیں، خود بھی گرفتاری دے رہا ہوں اور کارکنان بھی گرفتاریاں دیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سے گھبرا کر حکومت تشدد پر اتر آٗی ہے، ہمارے پاس نمبر پورے ہیں حکومت کو بھی معلوم ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں ایسی حرکتیں نہٰں ہوئیں، صبر کریں چند دنوں کی بات ہے، ایسے لوگوں کو نہ اٹھایا جائے جس طرح اٹھا کر لے کر گئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم خوف کے ذریعے ارکان کو ہراساں کررہے ہیں، جے یو آئی کے ساتھ تمام ممبران کو ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسر اور انتظامیہ کٹھ پتلی کے غیرقانونی حکم پر عمل نہ کریں، ارکان حوصلہ بلند رکھیں، حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔