اسلام آباد ڈی آئی جی اپریشنز افضال احمد کوثر کی پریس کانفرنس

 
0
164

اسلام آباد 24 نومبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ڈی آئی جی اپریشنز افضال احمد کوثر کی پریس کانفرنس
12سالہ بچی کی لاش میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے ملی، تحقیقات کےدوران پہلا مرحلہ بچی کے لواحقین تک پہنچنا اور شناخت کرنا تھا۔
پولیس کو ابتداء میں ہی بچی کے باپ پر شک تھا کہ وہ اس قتل میں شامل ہے، ملزم نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
بچی سے زیادتی کی تصدیق ڈی این اے رپورٹ کے بعد ہوگی۔ ملزم نے بتایا کے بچی اس پر بوجھ تھی۔ اس لیے میں نے ہی اپنی بچی کو قتل کیا ہے ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد عطاءالرحمان اور ایس ایس پی آپریشن سید علی اکبر بھی موجود تھے