گزشتہ کل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات صاحب کے حکم پر جی نائین مرکز میں صدیق بنوں پلائو کی شاپ پر چھاپہ مارا

 
0
181

اسلام آباد 23 نومبر 2021 (ٹی این ایس): گزشتہ کل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات صاحب کے حکم پر جی نائین مرکز میں صدیق بنوں پلائو کی شاپ پر چھاپہ مار کر ناقص پلائو اور گوشت کے سیمپل جناب انسپکٹر فوڈ اسلام آباد جناب شرجیل اشرف نے لیے ورکر جو پلائو ڈال رہا تھا اس کے ناخن بھی بڑے تھے اور انگھوٹی بھی پہنی ہوئی تھی جو صحت کے اصولوں کے مطابق منع ہے اسی طرح تمام ورکر ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے تھے اور ورکروں نے ماسک بھی نہی پہنے تھےاور سر پر گرین ٹوپی بھی نہی پہنی تھی جس کو انسپکٹر فوڈ جناب شرجیل اشرف صاحب نے نوٹ کیا اور اس کی رپورٹ جناب اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کو پیش کر دی ہے علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر لوگوں کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات صاحب کو دعائیں کے لوگ اب ہائی بلڈ پریشر اور سانس کی بیماریوں اور فالج جیسی بیماریوں سے بچ جائیں گے