ایس ایچ او شہزاد ٹاون عظیم منہاس کی کاروائی قتل کی واردات سمیت راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم محمد زمان گرفتار

 
0
247

اسلام آباد 23 نومبر 2021 (ٹی این ایس): ملزم کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد
ملزم کے خلاف درج شدہ مقدمات میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے یاد رہے کے کرایم فائیٹر ایس ایچ او شہزاد ٹائون اسلام آباد عظیم منہاس صاحب ایک دبنگ پولیس آفیسر ہیں آپ نے منشیات کے خلاف اپنے علاقے میں اعلان جنگ کیا ہوا ہے اور قبضہ مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا ہوا ہے اور ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا ہوا ہے آپ خود ناکے پر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور بغیر نمبر والی موٹر سائیکلز کے خلاف اور بغیر کاغذوں والی موٹر سائیکلز کے خلاف بھی کاروائی خود کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کے زیادہ تر کریمینلز موٹر سائیکلز پر ہی ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کرتے ہیں اور گلیوں میں گھس جاتے ہیں اس لیے موٹر سائیکلز کے خلاف کاروائی خود کرتا ہوں ان کا کہنا ہے کے علاقے سے جرایم ختم کرنا میرا فرض اور ڈیوٹی میں شامل ہے