آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان صاحب کا ماڈرن پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے اہم فیصلہ

 
0
11290

اسلام آباد 23 نومبر 2021 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان صاحب کا ماڈرن پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے اہم فیصلہ۔
عوام اور پولیس کے درمیان خلاءکو کم کرنے اور روایتی تھانہ کلچر کے خاتمے کے لئے تھانہ جات کی سطح پر تعلیم یافتہ اور باصلاحیت “طلباء انٹرنیز” تعینات کئے جارہے ہیں۔ جو پولیس اور عوام میں پل کا کردار ادا کریں گے آنے والے سائلین کے مسائل حل کرنے میں پولیس کی مدد کریں گے اور دیگر اقدامات کا جائزہ لے کر اس کے بارے میں اپنی آراء و تجاویز دیں گے۔
اس سلسلے میں سینئر افسران پر مشتمل ایک باقاعدہ طور پر بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو ان رپورٹس کی روشنی میں اپنی سفارشات مرتب کرکے ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا، ان اقدامات کا مقصد تھانہ کلچر کی بہتری ، روایتی تھانہ کلچر کے خاتمہ ، عوام اور پولیس کے درمیان حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ ایس ایس پی عرفان نے طلبہ سے خظاب کرتے ہوئے کہا کے عوام اور پولیس میں جو غلط فہمیاں ڈال دی گئی ہیں ان کو ہم نے مل کر دور کرنا ہے تا کے ہر شہری بلا خوف و خطر تھانے آ سکے اور اپنا کام کروا سکے تو اس میں اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا بھی فرض ہے کے وہ عوام سے اخلاق سے پیش آئے تا کے شہری اپنے درمیان جو ڈر کی فضا ہے وہ محسوس نہ کر سکے یہ ویژن آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان صاحب کا ہے