اڈیالہ جیل میں 85 سے زائد قیدی اور حوالاتی شدید بیمار ہیں . جیل ذرائع

 
0
703

راولپنڈی نومبر 14 (ٹی این ایس): اڈیالہ جیل میں 85 سے زائد قیدی اور حوالاتی شدید بیمار ہو گئے ہیں، جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بیمار قیدی جیل سے باہر ہسپتال منتقلی کے منتظر ہیں. تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل ذرائع نے کہا ہے کہ متعدد مریض قیدی اور حوالاتی جیل سے باہر ہسپتال منتقلی کے منتظر ہیں، یہ قیدی دل، گردوں، یرقان اور سانس کی تکالیف میں مبتلا ہیں.
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر قیدیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل نہ کیا گیا تو ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں واضح رہے کہ تین دن قبل پنجاب کی جیلوں میں 10 ہزار بیمار قیدیوں نے طبی بنیاد پر لاہور ہائی کورٹ میں رہائی کی درخواست دائر کی تھی، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ نواز شریف کی طرح بیمار قیدیوں کو طبی بنیاد پر ضمانت دی جائے.
کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے کی، عدالت نے ضمانت پر رہائی کی درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجواتے ہوئے فیصلے کی ہدایت کی. درخواست میں کہا گیا تھا کہ جیلوں میں 10 ہزارسے زائد قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، جیلوں میں قیدیوں کو علاج کی مناسب سہولتیں میسر نہیں ہیں جس پر استدعا کی جاتی ہے کہ نواز شریف کی طرح بیمار قیدیوں کو طبی بنیاد پرضمانت دی جائے.
یاد رہے کہ جیلوں میں 10 ہزار بیمار قیدیوں نے طبی بنیاد پر رہائی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر ہے جس میں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کی طرح بیمار قیدیوں کو طبی بنیاد پر ضمانت دی جائے. لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے جیلوں میں 10 ہزار بیمار قیدیوں کی طبی بنیاد پر رہائی کی درخواست کی سماعت کی تھی جو لاہورہائی کورٹ نے درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست پر فیصلے کی ہدایت کی تھی .
عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ جیلوں میں 10 ہزارسے زائد قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، جیلوں میں قیدیوں کو علاج کی مناسب سہولتیں میسر نہیں ہیں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کی طرح بیمار قیدیوں کو طبی بنیاد پرضمانت دی جائے.