اسلام آباد رورل یونین آف جنرلسٹس IRUJ کا اہم اجلاس نزد تھانہ بھارہ کہو روزنامہ نوائے مری کے مرکزی آفس میں ہوا

 
0
181

اسلام آباد 23 نومبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد رورل یونین آف جنرلسٹس IRUJ کا اہم اجلاس نزد تھانہ بھارہ کہو روزنامہ نوائے مری کے مرکزی آفس میں ہوا جس کی صدارت صدر آئی آر یو جے پروفیسر قاری وقاراحمد عباسی صاحب نے کی جسمیں کابینہ کے عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی اور متعدد صحافتی امور زیر غور آئے
اجلاس میں جن میں صدر IRUJ قاری وقاراحمد عباسی ، جنرل سیکریٹری سید مشرف کاظمی ، سینئر صحافی محمد ادریس عباسی ، ملک سجاد اعوان ، سینئر نائب صدر راشد محمود عباسی , سیکریٹری اطلاعات عمران شیخ , کرائم رہورٹر ظہیرچیمہ، فوٹو گرافر عمران زیدی , نے شرکت کی جبکہ رانا ذوالفقارعلی ، انس عباسی ، گلفام حیدر ، عمران عباسی ضروری کام کی بنا پر اجلاس میں شرکت نہ کرسکے مگر میسج کے طور پر اجلاس میں وٹس اپ کے تھرو اجلاس میں رابطے میں رہے
اجلاس میں متعدد امور متفقہ طور پے طے کئے گئے اور یونین میں پروفیشنل صحافیوں کی ممبر شپ اوپن رکھنے پر اتفاق ہوا اور سینئر صحافی رانا عثمان , فیصل عباسی ،محمد عادل خان،سردار رب نواز ،ظہیر چیمہ اور عمران زیدی فوٹو گرافر کو IRUJ کا ممبر بننے کی متفقہ طور پر منظوری دی گئ اور یونین کا ممبر بننے پر ان کوخوش آمدید کہا گیا ،اجلاس میں طے کیا گیا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقہ جات میں صحافتی فرائض نبھانے والے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائے گی جن کو ہر دور میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے ان صحافیوں کو اس پلیٹ فارم پر انشاءاللہ عزت سے نوازا جائے گا
تنظیم کا مقصد پروفیشنل صحافیوں کے کندھے مظبوط کر کے ان کو رورل علاقے کی شناخت بنانا ہے