وزیراعظم شہباز شریف کچھ ہی دیر میں ابوظہبی پہنچیں گے

 
0
159

وزیراعظم محمد شہباز شریف اب سے کچھ ہی دیر میں متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورہ پر ابوظہبی پہنچیں گے۔ابو ظہبی کے ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادی امور جناب عبداللہ طوق المری اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔
وزیراعظم اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سمیت دیگر رہنماوں، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔
یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے مواقع پیدا کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان کی دعوت پر امارات کا دورہ کر رہے ہیں۔