چلاس اور دیامر میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کئیے گئے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر نکل آئے

 
0
315

اسلام آباد فروری 05 (ٹی این ایس): دیامراور چلاس کے نواحی علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ عوام میں خوف ہراس،لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق چلاس دیامر اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق پاکستان کے متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے ہیں ۔زلزلے کے جھٹکے دیامر ،چلاس اس کے آس پاس کے علاقوں میں محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت زیادہ نہیں تھی اور اس کا دورانیہ بھی مختصر تھا۔واضح ہو کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کے مختلف حصوں میں زلزلے تواتر سے محسوس کئیے جارہے ہیں ۔تاہم اطمینان بخش بات یہ ہے کہ تاحال ان زلزلوں کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا جانی و مالی تقصان نہیں ہوا۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2005 میں آنے والا زلزلہ پاکستان میں محسوس کئیے جانے والا بڑا زلزلہ تھا جس کے نتیجے میں اربوں روپے کا افراسٹرکچر تباہ ہو گیا تھا جبکہ ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے۔