اسلام آباد فروری 05 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے رانا ثنا اللہ کا نام سنتے ہی پریس کانفرنس چھوڑ دی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کا نام لے کر بدبو مت پھیلائیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے معافی مانگ لی ہے اب ان سے کوئی شکوہ نہیں، نواز شریف کو دم کروانے کیلئے لال حویلی آنا چاہیے،پبلک اکائونٹس کمیٹی پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور بلاول کو لال حویلی آنا چاہیے، شریف برادران اللہ کی پکڑ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ میاں صاحب کو صحت دیں، وہ 20 سال سے بیمار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پبلک اکائونٹس کمیٹی پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 30مارچ تک ڈیل یا ڈھیل کا پتہ چل جائے گا،اس بار مفت کا این آر او نہیں ہو گا کچھ دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جس کا نام عمران خان ہے وہ این آر او نہیں کرے گا، چلمن کے پیچھے بہت چیزیں چل رہی ہیں، شہباز شریف مجھ سے خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری را نی سے صلح ہو گئی ورنہ آج میں بہت بڑا دینے والا تھا ۔سا بق صو با ئی وزیر قانون پنجاب را نا ثنا ء للہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ بد بو دار شخص ہے میں یہان بد بو پھیلا نہ نہیں چا ہتا۔اسکے بعد وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔












