پیپلز پارٹی میں ایک دھیلے کی بھی فارن فنڈنگ نہیں ہوئی‘

 
0
2474

اسلام آباد،جنوری15(ٹی این ایس): پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں ایک دھیلے کی بھی فارن فنڈنگ نہیں ہوئی‘ قصور واقعے پر شہباز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہئے‘ خادم اعلیٰ کے کارکردگی کے سارے دعوے ہوا ہوگئے ہیں۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ یکم فروری کو جواب پر دلائل دیں گے۔ پیپلز پارٹی میں ایک دھیلے کی بھی فارن فنڈنگ نہیں ہوئی اس تحریک سے نواز شریف کو پتہ لگ جائے گا۔ خادم اعلیٰ کی کارکردگی کے دعوے ہوا ہوگئے ہیں شہباز شریف کو قصور واقعے کے بعد مستعفی ہوجانا چاہئے۔