اسلام آباد (ٹی این ایس) فتح جنگ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر تحصیلدار و اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے گراں فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) فتح جنگ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر تحصیلدار و اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے گراں فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں اچانک معائنے کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اس سلسلے میں فتح جنگ کی مرکزی سبزی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا گیا جہاں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں، معیار اور سرکاری ریٹ لسٹوں کی سختی سے جانچ پڑتال کی گئی، اس موقع پر متعدد دکانداروں کو موقع پر ہی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ گلے سڑے اور غیر معیاری پھلوں اور سبزیوں کو تلف کر دیا گیا تاکہ شہریوں کی صحت پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔ تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے کوہاٹ روڈ، کھوڑ روڈ اور دیگر اہم مقامات پر بھی چھاپے مارے اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں پر ہی اشیاء فروخت کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاہم ابتدائی مرحلے میں خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کرنے کے بجائے وارننگ جاری کی گئی اور انہیں آئندہ قوانین کی مکمل پاسداری کا پابند بنایا گیا۔ اس موقع پر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے نہ صرف قیمتوں میں استحکام آئے گا بلکہ عوام کو ریلیف بھی ملے گا، جبکہ تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ذمہ داری ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گراں فروشی کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔