ْمحکمہ خزانہ کے گریڈ ایک تا 7تک کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال

 
0
347

لاہور ،جنوری15(ٹی این ایس): محکمہ خزانہ پنجاب کے گریڈ ایک تا 7تک کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی ۔ بتایا گیاہے کہ ان میں سے اکثریتی ملازمین دس سالوں سے کنٹریکٹ پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔سمری ارسال کئے جانے پر کنٹریکٹ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔