سندھ ہائی کورٹ،گنے کی خریداری کا کیس، سندھ حکومت کے رویے پرعدالت برہم

 
0
278

کراچی ،جنوری15(ٹی این ایس):سندھ ہائی کورٹ میں گنے کی خریداری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،دورانِ سماعت سندھ حکومت کی جانب سے گنے کی قیمت کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر عدالت پر برہم ہوگئی۔پیرکوجسٹس عقیل کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران جسٹس عقیل نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ سندھ حکومت نے گنے کی قیمت کے تعین کا نوٹیفکیشن عجیب طریقے سے جاری کیا ہے، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کاشتکار ہمیشہ کی طرح حیران و پریشان ہو کررہ گئے، کسے فائدہ دینے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب کو پتا ہے شوگر ملز کس کی ملکیت ہیں، جسٹس عقیل نے موقف اختیار کیا کہ ہم جانتے ہیں اب جوڈیشل سسٹم اور عدلیہ کے خلاف باتیں شروع ہوجائیں گی، ہم ان حالات سے نہیں ڈریں گے، چاہے پانچ ہزار لوگ بھی آجائیں لیکن فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔دورانِ سماعت جسٹس عقیل نے سرکاری وکیل کو مخاطب کر کے کہا کہ کابینہ سے منظوری حاصل کیے بغیر نوٹیفکیشن کیسے جاری ہوا، وزیر اعلی سندھ کو اس کی وضاحت کرنی چاہیے، کابینہ کی نمائندگی کون کرتا ہے، چیف سیکریٹری آکر وضاحت کریں۔سماعت کے اختتام پر عدالت نے چیف سیکریڑی کو 11 بچے طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدد کے لئے ملتوی کردی۔